احکامات کی خلاف ورزی،سپیکر نے حکومتی رکن طارق گل کو5منٹ کیلئے ایوان سے نکا ل دیا

احکامات کی خلاف ورزی،سپیکر نے حکومتی رکن طارق گل کو5منٹ کیلئے ایوان سے نکا ل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) سپیکر رانا محمد اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی طارق گل کو’’رو عمران رو‘‘ نعرے لگانے پر ایوان سے 5منٹ کے لئے باہر نکال دیا ،گذشتہ روز پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگائے گئے جس کے جواب میں حکومتی رکن طارق گل نے بھی کھڑے ہو کر ایوان میں ‘’رو عمران رو‘‘ کے نعرے لگانے شروع کردیے۔سپیکر نے خاموش کی جانب سے خاموش رہنے کے احکامات کو رد کرنے پر رانا محمد اقبال نے اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے طارق گل ایم پی اے کو 5منٹ کیلئے ایوان سے باہر نکا ل دیا۔
طارق گل

مزید :

صفحہ آخر -