گیس کی قیمت میں اضافہ کا فیصلہ واپس لیا جائے،مہرین

گیس کی قیمت میں اضافہ کا فیصلہ واپس لیا جائے،مہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ سوئی گیس کی قیمت میں اضافہ کا فیصلہ واپس لیا جائے ، ابھی پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے اور اب سوئی گیس کی قیمت میں اضافہ کیاجارہا ہے ، مہنگائی کی نئی لہر سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں اور اب سوئی گیس کی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، یہ غیرمقبول فیصلے ہیں ان کو فیصلوں سے عوام سخت متاثر ہوں گے۔

، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مہنگائی اہم مسئلہ بن گئی ہے ، کوئی اس طرف توجہ نہیں دے رہا، عوام کی مشکلات کا کسی کو احساس نہیں ہے ،عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

، عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے ، سوئی گیس کی قیمت میں اضافہ سے ضرورت کی ہر چیزمہنگی ہوجائے گی