نگران کابینہ کے بجٹ اجلاس کی جھلکیاں چیف سیکرٹری نے تلاوت قرآن پاک کی

نگران کابینہ کے بجٹ اجلاس کی جھلکیاں چیف سیکرٹری نے تلاوت قرآن پاک کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس حسب روایت بروقت شروع ہوا۔اجلاس میں تمام نگران صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری اکبر درانی ،انسپکٹر جنرل پولیس کلیم امام، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری لاء،سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے سورۃ اخلاص کی تلاوت کرکے اجلاس کا باقاعدہ آغاز کیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے ابتدائی کلمات میں کابینہ کے ارکان کا خیر مقدم کیا ۔بعدازاں سیکرٹری خزانہ نے بجٹ کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی ۔
اجلاس کے دوران نگران وزراء نے اپنے متعلقہ محکموں کے بجٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیااورمختلف سفارشات اورتجاویزپیش کیں۔ سیکرٹری قانون اورسیکرٹری خزانہ نے قانونی ،آئینی اورمالیاتی امور سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کی خدمات کو سراہا گیا ۔نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے کابینہ کے ارکان کی تجاویز کو غور سے سنا اوراس کے نوٹس بھی لیتے رہے۔بعدازاں نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے بجٹ کی دستاویز پر دستخط کرکے باقاعدہ منظوری دی۔
جھلکیاں

مزید :

علاقائی -