کیا نیا پاکستان کھوسہ سرداربنائیں گے ‘ سردار اویس لغاری

کیا نیا پاکستان کھوسہ سرداربنائیں گے ‘ سردار اویس لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)نظریاتی اور جدوجہد کرنے والے کارکنوں کو نظرانداز کرکے عمران خان نے الیکٹبلز کو گلے لگاکر تبدیلی کا نعرہ سچ کردیا۔ڈیرہ غازیخان کے حلقوں کے نظریاتی کارکن اور عوام پوچھتے ہیں کہ نیا پاکستان کھوسہ سرداربنائینگے ہمارے مدمقابل ابھی اپنی ٹکٹیں ڈھونڈتے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
پھررہے ہیں ۔اپنی یونین کونسل سے کونسلر نہیں جتواسکے۔مجھے ہرانے کی بڑھکیں مجھے ماری جارہی ہیں۔خادم اعلیٰ شہباز شریف کی یہاں سے کامیابی سے ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان میں ترقی کا دروازہ کھل جائیگا۔انتخابی مہم میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ عید ملن پارٹی کے شرکاء سے اُمیدوار قومی اسمبلی سردار اویس خان لغاری کا خطاب‘ قومی وصوبائی حلقوں میں ٹپہ مسلم لیگ ن کے شیر کے نشان پر لگاناہے۔25جولائی کو شیر کے نشان والے کامیاب ہونگے۔ہم اپنی پانچ سالہ کارکردگی اور ترقیاتی کاموں دہشت گردی اور توانائی بحران کے خاتمے پر ووٹ مانگنے عوام کی عدالت میں جائینگے ۔دھرنا الزامات کی سیاست کرنے والوں کا دھڑن تختہ ہوگا۔مسلم لیگ ن کے پی پی 289 ڈیرہ غازیخان شہر سے اُمیدوار سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ کا اظہار خیال ،عید ملن پارٹی میں سید عمران شاہ ،شیخ راشد میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کی یونین کونسلوں کے چیئرمین ،وائس چیئرمین کونسلران اور معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔سردار اویس خان لغاری ،سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ ہمارا کوئی انفرادی گروپ نہیں ہم سب مسلم لیگی ہیں ۔ہمارا نتخابی نشان شیر جیت کی علامت ہے 25جولائی کو عوام شیر کے نشان پر ٹھپہ لگا کر ووٹ کو عزت دینگے تمام تر رکاوٹوں اور سازشوں کے باوجود مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔