مشن ہسپتال کمپاؤنڈ کی رہائشی خاتون کا خاندان سمیت احتجاجی مظاہرہ

مشن ہسپتال کمپاؤنڈ کی رہائشی خاتون کا خاندان سمیت احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) مشن ہسپتال کمپاونڈکی رہائشی خاتون بشری اقبال نے الزام لگایا ہے کہ بشپ آف پشاور ہمفری سرفراز پیٹر انہیں مشن ہسپتال کے احاطے میں واقع رہائشی مکان سے زبردستی سے بیدخل کرنا چاہتا ہے،پشاور پریس کلب کے باہر اپنے اہل خاندان کے ہمراہ بشپ آف پشاور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا وہ گزشتہ 15سال سے مشن ہسپتال میں بطور سوئپر خدمات انجام دے رہی ہے،اور ہسپتال کے احاطے میں واقع رہائشی کوارٹر میں رہائش پذیر ہیں، لیکن بشپ آف پشاور انہیں ملازمت سے برطرف کرنے کے بعد اب انہیں گھر سے بھی بیدخل کرنا چاہتا ہے۔بشری اقبال نے مزید کاکہ انہوں نے ملازمت سے اپنی برطرفی کو لیبر کورٹ میں چیلنج کیا ہو اہے جو کہ زیر سماعت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہون نے گزشتہ سالوں کے دوران اپنی رہائشی مکان کی ضروری مرمت اور اسے قابل استعمال رکھنے کے لئے لاکھوں روپے اپنی جیب سے لگاچکی ہیں، لیکن بشپ آف پشاور انہیں ملازمت سے برخواست کرنے کے بعد اب انہیں اور انکے بچوں کو رہائش گاہ سے بھی محروم کرنا چاتا ہے۔بشری اقبال نے وزیر اعلی کے مشیر برائے اقلیتی امور وزیر زادہ اور دیگر متعلقہ حکام سے معاملے کا نوٹس لینے اور بشپ آف پشاور کو اس ظالمانہ اقدام سے روکنے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔