وزیراعظم شہباز شریف کا احمد نواز کے آکسفورڈیونیورسٹی کے صدر منتخب ہونے پرردعمل

وزیراعظم شہباز شریف کا احمد نواز کے آکسفورڈیونیورسٹی کے صدر منتخب ہونے ...
وزیراعظم شہباز شریف کا احمد نواز کے آکسفورڈیونیورسٹی کے صدر منتخب ہونے پرردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے آکسفورڈیونیورسٹی کے صدر منتخب ہونے پر احمد نواز کو پیغام دیا کہ عظیم اعزاز اور حوصلہ افزا سفر جو عزم سے ہوا ہے ،پورے پاکستان کو تم پر فخر ہے احمد۔
تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک سکول میں بچ جانے والے احمد نواز برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی طلبا یونین کے صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔ جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر میں لکھا کہ عظیم اعزاز اور حوصلہ افزا سفر جو عزم اور سراسر قوت ارادی سے ہوا ہے۔ اے پی ایس پشاور پر ہولناک حملے میں بچ جانے والے احمد نواز باوقار آکسفورڈ یونین کے صدر بن گئے ہیں۔ اس نے ہمارے نوجوانوں کے لیے قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔ پاکستان کو تم پر فخر ہے احمد۔


پاکستان کے صدر عارف علوی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہماری سب سے بڑی امید پاکستان کے نوجوان ہیں۔ میں اے پی ایس کے زندہ بچ جانے والے احمد نواز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے پشاور کے گھناوے قتل عام میں اپنے بھائی حارث کو بھی کھو دیا تھا، آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونے پر۔ ہمیں رجسٹر کرنا چاہیے کہ تمام تر ناکامیوں کے باوجود پاکستان چمکتا رہے گا اور ابھرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیربھٹوبھی آکسفورڈیونیورسٹی کی طلبا یونین کی صدررہ چکی ہیں۔ 

مزید :

قومی -نوجوان -