وڈیرے کے ظلم کی شکار اونٹنی کو کھڑا ہونے میں مدد دینے کیلئے سپورٹ لگا دی گئی

وڈیرے کے ظلم کی شکار اونٹنی کو کھڑا ہونے میں مدد دینے کیلئے سپورٹ لگا دی گئی
وڈیرے کے ظلم کی شکار اونٹنی کو کھڑا ہونے میں مدد دینے کیلئے سپورٹ لگا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ،سانگھڑ(ڈیلی پاکستان آن لائن )سانگھڑ میں وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کی شکار اونٹنی کو کھڑا ہونے میں مدد دینے کے لئے سپورٹ لگا دی گئی۔
اینیمل شیلٹر کی انتظامیہ کے مطابق سانگھڑ سے کراچی لائی گئی اونٹنی کا علاج جاری ہے، اسے کھڑا ہونے میں مدد دینے کے لئے سپورٹ لگا دی ہے۔انتظامیہ نے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک اور روبوٹک مصنوعی ہاتھ بنانے والی کمپنی کے تعاون کے مشکور ہیں۔واضح رہے کہ سانگھڑ میں کچھ روز قبل کھیت میں داخل ہونے والی اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا تھا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا کہنا تھا کہ وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کی شکار اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔