آئینی ماہر بابر ستار نے کم عمری کی شادی اور جبری مذہب کی تبدیلی کےخلاف آئینی بل کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

آئینی ماہر بابر ستار نے کم عمری کی شادی اور جبری مذہب کی تبدیلی کےخلاف آئینی ...
آئینی ماہر بابر ستار نے کم عمری کی شادی اور جبری مذہب کی تبدیلی کےخلاف آئینی بل کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر بابر ستار نے کہاہے کہ اگر کوئی آپ کی بارہ چودہ سال کی بچیوں کا مذہب بدلوائے اور پھر ان کے ساتھ شادیاں کرے تو پھر آپ کیسا محسوس کریں گے؟کم عمری کی شادیوں اور جبری مذہب کی تبدیلی کے خلاف بل پاس بھی ہوجائے تو اس پر عمل در آمد نہیں ہوگا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ الزام کی بنیاد پر کسی کو ای سی ایل پر نہیں ڈالا سکتا ،اس کیس میں جس میں شہباز شریف کی ضمانت بھی ہوچکی ہے ، ایسے میں ای سی ایل پر ڈال کر رکھنا درست نہیں ہے، اس حوالے سے عدالت نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنا ہی تھا ، اس کوڈیل نہیں کہا جاسکتا ، کوئی بھی عدالت میں چیلنج کرے توعدالت ایسا ہی حکم دے ، اس فیصلے پر شیخ رشید کے بیان پر توجہ نہیں دینی چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی آپ کی بارہ چودہ سال کی بچیوں کا مذہب بدلوائے اور پھر ان کے ساتھ شادیاں کرے تو پھر آپ کیسا محسوس کریں گے؟کم عمری کی شادیوں اور جبری مذہب کی تبدیلی کے خلاف بل پاس بھی ہوجائے تو اس پر عمل در آمد نہیں ہوگا ۔

مزید :

قومی -