’’ نواز شریف کسی کا بھائی یا بیٹا نہیں ‘‘

’’ نواز شریف کسی کا بھائی یا بیٹا نہیں ‘‘
’’ نواز شریف کسی کا بھائی یا بیٹا نہیں ‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ نواز شریف سے ایک بات کہتا ہوں کہ ان کی جانب سے ایک نعرہ لگایا تھا کہ ووٹ کوعزت دو، اب وہ ایک کروڑ تیس لاکھ ووٹوں کوعزت دیں ، سیاست میں زندگیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ،آپ کسی کے بھائی یا بیٹے نہیں ہیں ، آپ پاکستان کے عوام کی ملکیت ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ شیخ رشید اخلاقی طور پر بانجھ آدمی ہیں ، ان کوچاہئے کہ بتائیں کو ن ڈیل کررہاہے؟اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے فیصلے پر تحریک انصاف کا ردعمل نپا تلاہے ، وہ کھل کر یہ بات نہیں کررہے لیکن سوشل میڈیا پر کھل کر اظہار کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف سے ایک بات کہتا ہوں کہ ان کی جانب سے ایک نعرہ لگایا تھا کہ ووٹ کوعزت دو، اب وہ ایک کروڑ تیس لاکھ ووٹ کوعزت دیں ، سیاست میں زندگیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ،آپ کسی کے بھائی یا بیٹے نہیں ہیں ، آپ پاکستان کے عوام کی ملکیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کالعدم تنظیموں کو پاکستان کامحب وطن سمجھتا ہوں ، ان سے پاکستان کو کوئی گزندنہیں پہنچا ۔

مزید :

قومی -