شاہدرہ آتشزدگی متاثرین کی امداد کی جائے،سمیع اللہ خان
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما سمیع اللہ خان کا شاہدرہ میں ٹینکر حادثے پر اظہار افسوس,حکومت فوری متاثرہ افراد کی مالی مدد یقینی بنائے۔لیگی رہنما نے مزید کہاحادثے میں 12 افراد شدیدزخمی اور 160 کے قریب گاڑیاں مکمل جل گئی ہیں۔مسلم لیگ (ن)حادثے میں زخمی ہونے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔آئل ٹینکر حادثے میں زخمی ہونے والے تمام عام اور غریب شہری ہیں۔حادثے میں چالیس سے زائد رکشے بھی مکمل جل کے تباہ ہوئے۔
حادثے میں غریب دیہاڑیدار سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔حکومت زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔حکومت متاثرین کیلیے مالی امداد کا اعلان کرے۔لاک ڈاؤن کے پیش نظر عام آدمی پہلے ہی گھروں میں قید ہے۔حکومت متاثرین کی فوری اور ممکنہ امداد کو یقینی بنائے۔