جنوبی افر یقہ کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے میچزکاٹ چھانٹ سے دوچار

جنوبی افر یقہ کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے میچزکاٹ چھانٹ سے دوچار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(یواین پی)مار جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے اثرات کے پیش نظر ڈومیسٹک کرکٹ کے میچوں میں کاٹ چھانٹ کا فیصلہ کرلیاجس کے تحت فرنچائز ٹیموں کے میچوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئے گی۔ چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کر کے ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر میچز کھلائے جائیں گے جن کو دوسرے گروپ کی ٹیموں کیخلاف ہوم یا اوے صرف ایک بار کھیلنے کا موقع ملے گا۔

 اس سے قبل سیزن کے دوران چھ ٹیمیں راؤنڈ رابن لیگ کے تحت ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ایک دوسرے کا سامنا کرتی تھیں تاہم ماضی میں 20 فرسٹ کلاس اور ون ڈے لیگ میچز کھیلنے والی ہر فرنچائز ٹیم کو نئے نظام کے اطلاق کے بعد 14میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔