لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ٹرک ڈرائیور گرفتار

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ٹرک ڈرائیور گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)گزشہ روز انچارج شاہدرہ انسپکٹر رضا نے مزدا ٹرک کو بطور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے پر کارروائی کی، ڈرائیور حوالات میں بندکرکے مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا،تفصیلات ڈرائیور ٹرک میں 20 افراد کو بٹھا کر لاہور سے میلسی کیلئے جارہا تھا، شاہدرہ چوک ناکہ پر مزدا ٹرک کو چیک کیا تو ڈرائیور نے 20 سواریاں بٹھائیں ہوئیں تھیں،ڈرائیور کا یہ فعل کررونا پھیلاؤ کا باعث بن سکتا تھا،غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج، حوالات میں بند کروا دیا گیا، اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی عائد ہے، لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلہ پر من و عن عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔
،شہری کررونا وائرس کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

مزید :

علاقائی -