قرنطینہ سنٹر میں ڈیوٹی کرنیوالی خاتون سمیت دو ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق لیکن اب ان کی حالت کیسی ہے؟
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر نے ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں ڈیوٹی دینے والے دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی۔ترجمان پرائمری ہیلتھ کیئر کے مطابق ڈی جی خان قرنطینہ میں کام کرنے والے ڈاکٹر اسامہ اور آئسولیشن وارڈ میں کام کرنے والی ڈاکٹر صباء میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، دونوں ڈاکٹر خطرے سے باہر ہیں، طبیعت زیادہ خراب نہیں، ڈاکٹروں کو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے مشکل کی اس گھڑی میں فرنٹ لائن پر جہاد کرنے والے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل ورکر قوم کا فخر ہیں، قوم کی حفاظت کرنے والے ان جان نثار سپاہیوں کی سہولت اور حفاظت کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جا رہا ہے۔