لاہور ٹیسٹ،ناقص کارکردگی و حکمت عملی ٹیم کی شکست کا سبب بنی
پاکستان کرکٹ ٹیم نے طویل عرصہ بعد آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کا سنہری موقع گنوا دیا بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی اور حکمت عملی کے باعث پاکستان کو لاہور ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس طرح سے آسٹریلوی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا قابل تعریف ہے آسٹریلیا نے ٹیسٹ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پاکستان کو جیت کا آسان ہدف دیا اور بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جس طرح پوری پاکستانی ٹیم کو آؤٹ کیا بہترین حکمت عملی کا ثبوت ہے پاکستان ٹیسٹ سیریز تو ہار گیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ 29 مارچ سے شروع ون ڈے سیریز میں کیسی پرفارمنس دکھاتا ہے کپتان بابر اعظم کے لئے ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز ایک بہت بڑا امتحان ہے اور پوری ٹیم کو اب اپنی خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے ٹیسٹ ٹیم کی طرح آسٹریلیا کی ون ڈے ٹیم بھی بہت مضبوط ہے جسے پاکستان کے لئے شکست دینا آسان ہدف نہیں ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کی ٹیم ون ڈے سیریز کے لئے جامع حکمت عملی طے کرکے میدان میں اترے اور ون ڈے سیریز اپنے نام کرے پاکستان کو اپنے ہوم گراؤنڈ او ر کراؤڈ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے اس کے لئے ٹیم مینجمنٹ کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے پاکستان ٹیم لاہور ٹیسٹ میں بہت پریشر میں نظر آئی اور ہر کھلاڑی آسٹریلوی باؤلرز کے آگے بے بس نظر آیا اعتماد کی کمی مشکل وقت میں کسی بھی ٹیم کو فتح نہیں دلواسکتی اس لئے ٹیم کے کھلاڑیوں کو خوداعتمادی کی ضرورت ہے امید ہے کہ ٹیم ون ڈے سیریز میں بھرپور محنت سے میدان میں اترے گی اور اس حوالے سے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کوچز بھی اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دیں گے کپتان بابر اعظم سمیت ہر کھلاڑی کو ون ڈے سیریز کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور ہر کھلاڑی جب تک اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے میدان میں نہیں اترتا اس وقت تک پاکستان کے لئے و ن ڈے سیریز میں بھی کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔