کاسموپولیٹن کلب کے آڈٹ میں تاخیر سے متعلق تحفظات دور کرنے کی ہدایت
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کاسمو پولیٹن کلب باغ جناح لاہور کے خصوصی آڈٹ میں تاخیر سے متعلق تحفظات دور کرنے کے لیے رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیز کو ہدایت کی ہے کہ آڈٹ سے متعلق زیر التواء درخواستوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔ فاضل عدالت نے اپنے حکم مذکورہ میں رجسٹرار جوائنٹ سٹاک آف کمپنیز پر کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر قانون کے مطابق تمام فریقین کو طلب کرکے درخواست گزار کی درخواست پر قانون کے مطابق چھ ہفتے کے اندر اندر فیصلہ کریں اور اس ضمن میں درخواست گزار کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی درخواست کی پیروی کے لیے مورخہ 28مارچ بوقت گیارہ بجے روبرو ڈپٹی رجسٹرار جوائنٹ سٹاک آف کمپنیز پیش ہوں۔
ہدایت