راجہ رنجیت سنگھ کی بارہ دری ٹوٹ پھوٹ کا شکار

  راجہ رنجیت سنگھ کی بارہ دری ٹوٹ پھوٹ کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر واقع تاریخی شیرانوالہ باغ میں راجہ رنجیت سنگھ کے دور میں تعمیر ہونیوالی بارہ دری دوبارہ تعمیر ومرمت کے چند ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہو گئی ہے۔اس عمارت کو روشن اور ہوادار بنانے کیلئے چاروں اطراف 12 دروازے بنائے گئے تھے، مگر مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور ناقص میٹریل استعمال ہونے کی وجہ سے یہ عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے۔تاریخ کے مٹتے نقوش کو محفوظ رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس کا دوبارہ سروے بھی کیا گیا لیکن ابھی تک اس کی تعمیر ومرمت شروع نہ کی جا سکی۔

راجہ رنجیت سنگھ

مزید :

صفحہ آخر -