اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے، نعرے بازی

اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے، نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راجن پور، ڈیرہ(تحصیل رپورٹر، سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر جماعت اسلامی یکجہتی (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
فلسطین مہم کا آخری بڑا ملک گیر پروگرام "یوم امداد فلسطین"کے عنوان سے کریگی 31مئی کو جھولی پھیلا مہم میں فلسطینی مسلمانوں کے لیے عطیات جمع کیے جائیں گے ملک بھر کی طرح ضلع راجن پور کی مارکیٹوں اور بازاروں میں پورا دن یہ مہم جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد عرفان اللہ ملک ضلعی امیر جماعت اسلامی راجن پور نے دفتر جماعت اسلامی راجن پور میں نمائندہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا  انہوں نے کہا فلسطین کا غم  امت مسلمہ کا مشترکہ غم ہے اور اہل ِ فلسطین کا درد بھی سانجھا ہینمائندہ اجلاس میں ضلع بھر سے اراکین جماعت اسلامی،اسلامی جمعیت طلبا،یوتھ کے عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں "یوم امداد فلسطین"مہم کو کامیاب بنانے بارے تمام اراکین کی رائے لینے کے بعد مختلف ٹیمز بنا کر حتمی شکل دی گئی اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی فلسطین اور کشمیری مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا. احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حذیفہ عثمان ناظم اسلامی جمعیت طلبہ نے کہا کہ مسجد اقصٰی مسلمانوں کا قبیلہ اول ہے مسجد اقصٰی کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے. فلسطین میں ہونے والے مظالم کے خلاف کسی صوت خاموش نہیں بیٹھیں گے. پوری دنیا اور خاص طور پر مغربی ممالک جو امن کا درس دیا کرتے تھے آج ان کو فلسطین میں ہونے والے مظالم نظر نہیں آرہے. انکی آنکھوں پر پٹیاں بند گئی ہیں اور زبانوں پر چھالے پڑھ گئے ہیں یہ مسئلہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے اور امت اب بیدار ہو چکی ہے. حماس جو فلسطین کی جہادی تنظیم ہے ہم ان کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ امت مسلمہ کا ہرنوجوان آپ کی پشت پر کھڑا ہے۔
مظاہرے