مظاہروں کو روکنے کےلئے تھائی وزیر اعظم نے سکیورٹی ایمرجنسی نافذ کردی

مظاہروں کو روکنے کےلئے تھائی وزیر اعظم نے سکیورٹی ایمرجنسی نافذ کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنکا ک (این این آئی)حکومت کے خلاف مظاہروں کو روکنے کےلئے تھائی وزیر اعظم نے بینکاک اور قریبی علاقوں میں سیکیورٹی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران مظاہرین پر طاقت کا استعمال نہیں کیا جائے گا کیونکہ حکومت ملک میں لاقانونیت کو پھیلانا نہیں چاہتے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس غیر قانونی مظاہرے سے دور رہ کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم ینگ لک شیناواترا 2010 سے برسراقتدار ہیں اور ان کی غلط پالیسیوں کے باعث ہونے والے ہنگاموں کے دوران اب تک 90 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -