انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے شکنجہ تنگ ، کریک ڈاؤن کا فیصلہ

انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے شکنجہ تنگ ، کریک ڈاؤن کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور(رپورٹ، محمد یو نس با ٹھ) ڈائر یکٹرایف آئی اے ڈاکٹر عثما ن انور نے انسا نی سمگلنگ میں ملو ث90 اشتہا ری ملز ما ن کو فوراً گر فتا ر کر نے کا حکم دیا ہے جبکہپنجاب بھر میں انسانی سمگلروں کی جائیدادیں ضبط، بنک اکاؤنٹس منجمد، قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کے حوالے سے ایک رپو رٹ بھی مرتب کر لی گئی ہے اور نا قص کا ر کر دگی کے حا مل افسران کو ہٹا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس حوا لے سے ڈی جی ایف آئی اے کے سا تھ اسلا م آباد میں ایک اجلا س بھی ہوا ہے جس میں ملک بھر میں با لخصو ص پنجاب میں انسا نی سمگلرو ں کے خلا ف کارروئی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ملک بھر میں 540 ایسے خطر نا ک اشہا ریو ں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جو انسا نی سمگلنگ میں ملو ث ہیں، ان کی گر فتا ری کا بھی تما م صو بو ں کے ڈائر یکٹرز کو حکم دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام نے پنجاب بھر میں انسانی سمگلروں کی جائیدادیں ضبط، بنک اکاؤنٹس منجمد، قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کے حوالے سے ایک رپو رٹ مرتب کر لی ہے جس کے مطا بق انسانی سمگلنگ کے دھندے میں ملوث سمیت دیگر افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر ڈی جی ایف آئی کا اسلا م آباد میں ایک اجلا س ہوا ہے جس میں پنجاب بھر میں دہشت گر دی میں ملو ث ملز مو ں اور انسانی سمگلروں کے خلاف دائرہ تنگ کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے اور اس مقصد کے لئے ایف آئی اے کے پاسپورٹ سیل کے افسران اور دیگر عملہ پر مشتمل ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں جو انسانی سمگلروں کے خلاف شکنجہ تنگ کرنے کے لئے مختلف اقدامات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی وجہ سے انسانی سمگلروں کو پکڑنا آسان ہو گا اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لانے میں خاطر خواہ فائدہ حاصل ہو گا۔ اس کے علاوہ جو افراد بوگس دستاویزات مختلف کیٹیگری کے ویزوں کی آڑ میں سادہ لوح لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور کر ان کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیتے ہیں ان کے خلاف بھی انسانی سمگلنگ ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں انساانی سمگلروں کے خلاف شکنجہ کس دیا گیا ہے اب اشتہاری انسانی سمگلروں کے لیے جو عملی طور پر اقدامات کئے جا رہے ہیں اس سے انسانی سمگلنگ کا دھندہ کرنے والوں کو پکڑنے میں کافی حد تک کامیابیاں حاصل ہوں گی۔

مزید :

علاقائی -