لاہور میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کا دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا،رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کا مطالبہ

لاہور میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کا دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا،رانا ثنا ...
لاہور میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کا دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا،رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)لاہور میں مذہبی جماعت کے کارکنوں نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا،دھرنا قائدین کا ہے کہ ہمارے دھرنے کا اسلام آباد دھرنے سے کوئی تعلق نہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ رانا ثنا اللہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سامنے مذہبی جماعت کے کارکنوں کا دھرنا جاری ہے اور انہوں نے تحریک لبیک کے دھرنے ختم کرنے کے اعلان کے باوجود دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ،دھرنا شرکا کا کہناہے کہ ہمارے دھرنے کا اسلام آباد دھرنے سے کوئی تعلق نہیں،جب تک صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ استعفیٰ نہیں دیں گے ہمارا دھرنا جاری رہے گا،مظاہرین کا کہناہے کہ دھرنا ختم کرنے سے متعلق قائدین 2 بجے فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:۔اس معاہدہ پر عمل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ۔۔۔۔۔جسٹس شوکت صدیقی نے دبنگ اعلان کر دیا،دھرنے والوں اور حکومت دونوں کو ہلا کر رکھا دیا ،نیا خطرہ پیدا ہو گیا

مزید :

لاہور -