سموگ ختم کرنے کیلئے عوام کو بھی حکومت کا ساتھ دینا ہو گا،نسیم الرحمن

  سموگ ختم کرنے کیلئے عوام کو بھی حکومت کا ساتھ دینا ہو گا،نسیم الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پروٹیکٹر ہیلتھ اینڈ ہائی جین اور انفیکشن کنٹرول فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سموگ اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں سموگ کے انسانی صحت پر ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہی دی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر "EPD"پنجاب نسیم الرحمن شاہ کا کہنا تھا کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی ہمارا بہت برا مسئلہ ہے حکومت اس میں اکیلے کچھ نہیں کرسکتی عوام کو چایئے کہ وہ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اس سنگین مسئلے پر قابو پانے میں حکومت کی مدد کرے۔ ڈائریکٹر "PKLI"ڈاکٹر جاوید حیات اور ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا کہ گھر سے باہر نکلتے وقت فیس ماسک اور آنکھوں پر چشموں کا استعمال لازمی کریں تاکہ سموگ سے ہونے والے خطرناک نقصانات سے بچا جا سکے۔
نسیم الرحمن