جاگیردارانہ جمہوریت ملک کیلیے ٹھیک نہیں،خالد مقبول صدیقی بھی کھل کر بول پڑے
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی بھی موجودہ صورتحال پر کھل کر بول پڑے۔
"جنگ " کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہےکہ یہ جاگیردارانہ جمہوریت پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں، آئین و قانون احتجاج کی اجازت دیتا ہے تشدد کی نہیں۔جن لوگوں نے مذاکرات کے دروازے بند کیے انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ آخری حل مکالمہ ہے، مکالمے کے امکانات ختم نہیں کرنے چاہیے تھے۔ آج کے دور میں سوال کرنا انتہائی اہم ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے پر تمام صوبوں کی مرضی سے فیصلہ ہونا چاہیے۔