پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں کرمنلز کا گروہ ہے، ڈی چوک صرف لاشیں لینے آئے تھے: مریم اورنگزیب
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کی سینئروزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں کرمنلز کا گروہ ہے،رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے قتل کے ذمے دار بانیٔ پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 9 مئی ٹو کے پلان کو ناکام بنا دیا گیا، یہ ڈی چوک صرف رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی لاشیں لینے آئے تھے۔
2014ء میں بھی ڈی چوک پر قبریں کھودنے آئے تھے، 9 مئی کو کارکنوں کو آگے لگا کر فوجی تنصیبات پہ حملہ کیا گیا تھا۔ کرائے کے دہشت گرد لا کر ملک کو آگ لگا کر خود بلٹ پروف گاڑی میں بھاگ گئے، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں کرمنلز کا گروہ ہے۔