امرےکہ مذاکرات مےںسب سے بڑی رکاوٹ ہے،عسکری ماہرےن

امرےکہ مذاکرات مےںسب سے بڑی رکاوٹ ہے،عسکری ماہرےن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (انوسٹی گیشن سیل)طالبان سے مذاکرات میں بڑی رکاوٹ امریکہ ہے ۔طالبان کا کاروائیاں جاری رکھنا بھی مذاکرات میں تاخیر کی وجہ ہو سکتی ہے۔ حکمران ملکی مسائل کے حوالے سے نورا کشتی کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ملک کے عسکری ماہرین نے روزنامہ پاکستان گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سابق آئی جی پنجاب الطاف قمر نے کہا کہ مذاکرات کے باوجود طالبان دہشتگردی کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہےں۔ اس وجہ سے بھی مذاکرات کا عمل تاخیر کا شکار ہوا ہے ۔بال حکومتی کورٹ میں ہے۔ مذاکرات میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ مذاکرات میں دیر سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔ اور اے پی سی کا مینڈیٹ بھی اپنی وقعت کھو رہا ہے ۔مذاکرات کو عملی جامہ پہنا کر ملک میں قیام امن کو نقینی بنانا چاہیے ۔سابق سر براہ آئی ایس آئی پنجاب برےگیڈئیر ریٹائرڈ اسلم گھمن نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ ہے کیونکہ امریکہ پاکستان میں امن اور ترقی نہیں دیکھنا چاہتا ہے۔حکمران آپس میں نورا کشی میں لگے ہوئے ہیں جس سے قوم کو دھوکے میں رکھا جا رہا ہے۔
عسکری ماہرےن

مزید :

صفحہ آخر -