اسلام آباد میں تعینات فوج کی مدت میں مزید 90دن کی توسیع

اسلام آباد میں تعینات فوج کی مدت میں مزید 90دن کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (کرائم رپورٹر )وفاقی دارالحکومت میں آئین کے آرٹیکل 245کے تحت تعینات فوج کی مدت میں مزید توسیع کردی گئی ، اس سلسلے میں وزارت داخلہ کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر 90دن کی مزید توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیاہے جس کے مطابق اسلام آباد میں 350فوجی جوان حساس مقامات اور کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہیں ذرائع کے مطابق اس سے قبل 1500رینجرزاور 50گلگت و بلتستان اسکاوٹس کے قیام میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے جس کو سول انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صور ت حال پر کئی بھی طلب کرسکتی ہے ۔