بلدیاتی الیکشن،انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت نومبر میں ہوگی 

بلدیاتی الیکشن،انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت نومبر میں ہوگی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلا م آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے درکار انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت ماہ نومبر میں کی جائے گی۔ انتخابی فہرستوں کے معائنہ کے لیے ملک بھر میں 25000 سے زائد ڈسپلے سنٹرز / معائنہ مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔ ووٹرز تسلی کرلیں کہ انتخابی فہرستوں میں ان کا اور اہل خانہ کے نام اور کوائف درست طور پر درج ہیں۔ انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت کے دوران نام کے اندراج کے لیے فارم 15, اعتراض کے لیے فارم  16اور کوائف کی درستگی کے لیے فارم 17 ڈسپلے سینٹرز پر جمع کروانے کی سہولت ہوگی۔ فارم ڈسپلے سینٹرز پر دستیاب ہونگے. ووٹرز فارم جمع کرواتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ ہمرا رکھیں اور فارم کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی ضرور منسلک کریں۔
الیکشن کمیشن 

مزید :

صفحہ اول -