پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیری مقبوضہ کشمیر پرغاصبانہ بھارتی قبضے کےخلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیری مقبوضہ کشمیر پرغاصبانہ بھارتی قبضے کےخلاف ...
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیری مقبوضہ کشمیر پرغاصبانہ بھارتی قبضے کےخلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستان و کشمیری مقبوضہ کشمیر پرغاصبانہ بھارتی قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف مبذول کرانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستان و کشمیری مقبوضہ کشمیر پرغاصبانہ بھارتی قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ آج کے دن بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیر میں داخل ہوئی اور کشمیریوں کی امنگوں اور برصغیر کی تقسیم کے منصوبے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہاں اپنا تسلط قائم کرلیا۔
وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر اور یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم یہ دن بھارتی غیرقانونی قبضے کی مذمت کے لیے منا رہے ہیں، آج کے دن ہم کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر انسانی تاریخ کے تاریک باب کو اجاگرکرتا ہے، 73 سال پہلے بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا، آج ہی کے دن بھارتی افواج کشمیری عوام کو محکوم بنانے سری نگر پہنچی۔ جموں وکشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ بین الاقوامی تنازع ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ مظالم کے باوجود بھارت کشمیری عوام کا عزم توڑنے میں ناکام ہے، بھارت ریاستی دہشت گردی، کشمیریوں کے قتل میں ملوث ہے، بھارت آزادی اظہار رائے پر پابندیوں میں ملوث ہے، جعلی مقابلوں، حراست میں تشدد اور اموات کی دنیا گواہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر تنازع کی عالمی حیثیت یواین قراردادوں میں شامل ہے، ممبرممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے ذمہ داریوں کی تعمیل کو یقینی بنائے، عالمی برادری بھارت کوریاستی دہشت گردی کے استعمال سے روکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یو این کشمیری عوامی کی خواہشات کے مطابق مسئلےکو حل کرے یہ واحد راستہ ہے جو جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کو یقینی بناسکتا ہے، تنازعے کا حل یواین چارٹر اورسلامتی کونسل کی قراردادوں میں ہے۔