سعودی عرب پاکستان کو تین ارب ڈالر سپورٹ فنڈ، ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل دیگا

سعودی عرب پاکستان کو تین ارب ڈالر سپورٹ فنڈ، ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل ...
سعودی عرب پاکستان کو تین ارب ڈالر سپورٹ فنڈ، ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل دیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب مشکل کی گھڑی میں پھر پاکستان کی مدد کیلئے سامنے آگیا ،  سعودی حکومت پاکستان کو تین ارب ڈالر فنڈ ، ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دے گی ۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قوم کو خوشخبری سنائی کہ سعودی عرب پاکستان کو 3 ملین ڈالر  کی سپورٹ فنڈ، ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل دے گا۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ تین ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں جلد جمع ہو جائیں گے ، تیل کیلئے فوری ادائیگی نہیں کرنا ہوگی بلکہ یہ موخر ادائیگی کی سہولت کے تحت ہے ۔