پاکستان پر امن، ملک سافٹ امیج کو ٹورازم کے ذریعے فروغ دیا جا سکتا ہے، گورنر پنجاب
بہاولپور (ڈسٹرکٹ بیورو) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے گورنر ہاؤس لاہور میں گلوبل ڈگنٹی تنظیم کی صدر جیوانا منگریلی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔جیوانا منگریلی کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی نوجوانوں اور خواتین کے ترقیاتی منصوبوں پر مشیر بھی ہیں۔وفد میں ویمن انٹرپرینئرز اور ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس ایریکا شے، زو ایلڈرفر اور پاکستانی یوتھ کلائمٹ لیڈر قیصر نواب شامل تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستانی خواتین صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی بھی طرح مردوں سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی (بقیہ نمبر1صفحہ نمبر6)
خواتین نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے آل ویمن یونیرسٹیز اور آل ویمن چیمبرز بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور چانسلر یونیورسٹیوں میں 7 شعبوں میں کنسورشیم بنائے گئے ہیں جن میں سے ایک ویمن ایمپاورمنٹ ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی خواتین کاروبار کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی آگے آ رہی ہیں۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پاکستانی عوام میں اسلاموفوبیا کے خلاف موقف اور انسان دوستی کی وجہ سے بہت مقبول ہیں۔ گورنر پنجاب نے وفد کو گورنر ہاؤس کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا، پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔ پاکستان کے سافٹ امیج کو ٹورازم کے ذریعے فروغ دیا جا سکتا ہے۔کینیڈین وفد نے کہا کہ واپس جا کر دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان ایک پرامن اور سیاحتی اعتبار سے بہترین ملک ہے۔
گورنر پنجاب