وزیر تعلیم کاٹی این اے ٹیسٹ پر اساتذہ لیڈرز کو مکالمے کا چیلنج

وزیر تعلیم کاٹی این اے ٹیسٹ پر اساتذہ لیڈرز کو مکالمے کا چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اساتذہ تنظیموں کے یونین لیڈرز کو مکالمے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی این اے ٹیسٹ اساتذہ کی کیپسٹی بلڈنگ کیلئے ضروری ہے،جو عناصر اساتذہ کو گمراہ کر رہے ان کا مقدمہ عوام میں لے کر جاؤں گا۔اپنے بیان میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ اپنے مطالبات جائز سمجھتے ہیں تو آئیں عوام میں بیٹھ کر مکالمہ کریں،عوام کو یونین لیڈرز کی کارکردگی سے آگاہ کروں گا،ٹی این اے ٹیسٹ کے بارے میں پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے،ٹی این اے ٹیسٹ کے حوالے سے بلا وجہ تحفظات پیدا کئے جا رہے ہیں،20فیصد افراد 80فیصد اساتذہ کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 20فیصد نے اپنے مفادات خوب حاصل کئے، پیشہ ورانہ امور نہیں نبھائے،ان 20فیصد اساتذہ کی پالیسی ہے نہ کام کریں گے نہ کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کسی پراپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں کسی استاد کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔

 کچھ عناصر محنت کرنے والے اساتذہ کو آگے بڑھنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ کام کرنے والے اساتذہ کو مواقع دینے کیلئے جدوجہد شروع کر رکھی ہے۔ یونین لیڈرز محنت کرنے والی ٹیچر کمیونٹی کے حق میں کبھی بات کیوں نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کا 600ارب تعلیم پر لگ رہا مگر معیار پر کوئی توجہ نہیں،تعلیمی نظام کو غلط ہاتھوں سے لے کر اہل ہاتھوں میں دینا مقصود ہے،تعلیمی نظام میں موجود نااہل لوگ اپنی فکر کریں،ٹیچر کمیونٹی کو بااختیار کر رہے ییں، گمراہ نہیں ہونے دیں گے،سرکاری سکولوں کو معیاری سکول بنانا میرا مشن ہے۔