ایشین گیمز کے دوران ریفری دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا

ایشین گیمز کے دوران ریفری دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انچیون ( نیٹ نیوز)جنوبی کوریا میں جاری سترہویں ایشین گیمز کے دوران ایک ریفری دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا۔ میگا گیمز میں مختلف ممالک کے ایتھلیٹس کے درمیان طلائی تمغوں کے حصول کیلئے دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ جنوبی کورین پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گیمز کے حکام نے بتایا ہے کہ ریفری نے صبح اٹھ کر سینے میں درد سے متعلق شکایت کی، اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن بہتر نہ ہو سکا اور انتقال کر گیا۔