انفارمیشن کمیشن کے قیام سے غلط خبروں کی حوصلہ شکنی ہو گی: فردوس عاشق

      انفارمیشن کمیشن کے قیام سے غلط خبروں کی حوصلہ شکنی ہو گی: فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج قانون بنانا نہیں بلکہ اس پر عملدرآمد ہے، حکومت نے انفارمیشن کمیشن کیلئے 70ملین روپے بجٹ میں رکھے ہیں، اس ادارے سے قیام سے غلط خبروں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ انفارمیشن کمیشن کے حوالے سے گزشتہ روز منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ عام فہم زبان کا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے ہیوسٹن میں وزیراعظم عمران خان کا آئیڈیاکاپی کیا، مقبوضہ کشمیر کو ایک مخصوص ذہن نے جکڑا ہوا ہے، دنیا کشمیریوں کو معلومات تک رسائی دینے کیلئے تیار کیوں نہیں ہے، یونیسکو سے آج کے دن وہ آواز کیوں نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف دیکھ رہے ہیں، کشمیری خواتین اور بچوں کیلئے ملالہ یوسفزئی اور شرمین عبید کی آواز سننا چاہتے ہیں۔قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ متاثرین کی بحالی اور نقصانات کے ازالے کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کریں۔ اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم زلزلہ متاثرین کی ممکنہ معاونت اوربحالی کیلیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان،ا ین ڈی ایم اے، حکومت پنجاب اور دیگرادارے متاثرین کی بحالی کے عمل میں مصروف ہیں اور متاثرین کی بحالی تک حکومت اورادارے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
 فردوس عاشق اعوان 

مزید :

صفحہ اول -