بھارتی خواتین کرکٹر کا دورہ انگلینڈ ڈرامائی رخ اختیار کر گیا،تانیہ بھاٹیہ نے ہوٹل سے سامان چوری ہونے پر آسمان سر پر اٹھا لیا

بھارتی خواتین کرکٹر کا دورہ انگلینڈ ڈرامائی رخ اختیار کر گیا،تانیہ بھاٹیہ ...
بھارتی خواتین کرکٹر کا دورہ انگلینڈ ڈرامائی رخ اختیار کر گیا،تانیہ بھاٹیہ نے ہوٹل سے سامان چوری ہونے پر آسمان سر پر اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی خواتین کرکٹر انگلینڈ کے دورے پر ہیں جہاں ان کے مقابلے انگلینڈ کی خواتین کرکٹر سے جاری ہیں لیکن لندن یہ دورہ صرف کرکٹ سے بڑھ کر کچھ زیادہ ہی ہو گیا ہے اور کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے چرچے جاری ہیں ۔ کہانی شروع ہوئی ایک میچ میں بھارتی کھلاڑی کی جانب سے مینکڈنگ کرنے پر ۔ بھارت اور انگلینڈ کا مقابلہ سسنسنی خیز مرحلے میں تھا جہاں بھارتی باولر نے انگلینڈ کی بلے باز خاتون کو گیند کرانے سے پہلے کریز چھوڑنے پر وکٹ میں گیند مار کر آوٹ کردیا اور میچ میں کامیابی حاصل کر لی ۔ بھارتی باولر کی اس حرکت پر انگلینڈ کے فینز اور سابق کرکٹرز نے خوب تنقید کی لیکن اس کے جواب میں بھا رت کے سابق کرکٹر اور فینز میدان میں آگئے اور بھارتی باولر کے عمل کا دفا ع کیا ۔

اگلے میچ میں انگلینڈ کی باولر کو مینکڈنگ کرنے کا موقع ملا لیکن اس نے بھارتی بلے باز کو آوٹ نہ کیا اور کھیل میں سپورٹس مین سپرٹ کا سبق دینے کی کوشش کی ۔ اب بھارتی کھلاڑی نے ہوٹل سے سامان چوری ہونے پر ایک ٹوئٹ کر کے انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور ہوٹل انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

بھارتی ویمن ٹیم نے حال ہی میں انگلینڈ کا دورہ کیا جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کی سیریز 10 سے 24 ستمبر تک کھیلی گئی۔بھارتی سکواڈ میں شامل وکٹ کیپر تانیہ بھاٹیہ نے دورے کے دوران ہوٹل کے کمرے سے اپنا سامان چوری ہونے کی شکایت کی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں خاتون کرکٹر کا کہنا تھاکہ دورے کے دوران  لندن میں ہوٹل کے کمرے میں کوئی داخل ہوا اورمیرا بیگ، نقدی، زیورات اور گھڑیوں سمیت دیگر سامان لے اڑا۔ انہوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکیورٹی کی ناکامی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی تحقیقات کرکے معاملہ حل کرلیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -