شریمپ فارمنگ کیلیے مراعات کا اعلان ،1 ارب ڈالر تک زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے:مریم نواز  

شریمپ فارمنگ کیلیے مراعات کا اعلان ،1 ارب ڈالر تک زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ...
شریمپ فارمنگ کیلیے مراعات کا اعلان ،1 ارب ڈالر تک زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے:مریم نواز  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی تاریخ میں شریمپ(جھینگے) فارمنگ کا سب سے بڑا پائلٹ پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے شریمپ فارمنگ کے لیے مراعات کا اعلان کیاہے۔ وزیر اعلیٰ  نے پنجاب میں 1 لاکھ ایکڑ پر شریمپ فارمنگ کا ہدف مقرر کر دیا ۔ وزیر اعلیٰ  نے مظفرگڑھ کے نواحی علاقے جھلاریں شمالی میں شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ کیااور شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کا معائنہ کیا، تالاب میں شریمپ کا جائزہ لیا اور فیڈ ڈالی،  شریمپ فارمنگ پراجیکٹ کا فضائی دورہ  کیا اور پائلٹ پراجیکٹ فار ایڈیپٹو ریسرچ آن شریمپ فارمنگ کا افتتاح بھی کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دنیا بھر میں شریمپ کی بہت مانگ ہے، ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔ 1 لاکھ ایکڑ پر شریمپ فارمنگ سے 1 ارب ڈالر تک زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ شریمپ فارمنگ سے 40 فیصد تک منافع کی شرح ہوسکتی ہے۔  جنوبی پنجاب میں ویران اور بنجر زمین کو شریمپ فارمنگ سے قابل استعمال بنائیں گے-شریمپ فارمنگ کیلئے فارمرز اور انویسٹرز کو کم از کم لیز پر زمین اور مراعات دیں گے۔شریمپ فارمنگ کے لیے سیڈ،فیڈ اور درکار آلات بھی فراہم کریں گے۔

وزیر اعلیٰ  نے کہا کہ سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب اور انکی ٹیم شریمپ فارمنگ پراجیکٹ پر مبارکباد اور شاباش کی مستحق ہے۔وزیر اعلیٰ  کو شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شریمپ فارمنگ پراجیکٹ میں نوجوانوں کی انٹرن شپ اور جاب مارکیٹ میں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ محکمہ فشرئز پنجاب کے زیر اہتمام شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کی 2 ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ہوئی۔ جھلاریں شمالی شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ سے پہلی پیداوار اکتوبر میں تیار ہو جائے گی۔ پہلی مرتبہ50 فیصد لوکل اور50 فیصد فارن فیڈ پر شریمپ فارمنگ کی جارہی ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 100 ایکڑ پر شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ سے جھینگوں کی 100 میٹرک ٹن پیداوار حاصل ہوگی۔شریمپ فارمنگ سے 10ہزار سے 20 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی زیر نگرانی پنجاب میں شریمپ ایکوا کلچر ایریا 2000 ایکڑ تک بڑھانے کے ہدف پر کام شروع۔پنجاب میں شریمپ فارمنگ ایکوا کلچر کو 4750 ایکڑ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔شریمپ فارمنگ کے فروغ سے 5سال میں  50 ملین ڈالر اور 10 سال میں 150 ملین ڈالر تک ایکسپورٹ بڑھانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں شریمپ فارمنگ ایکوا کلچر پراجیکٹ کے تحت 600 فارمرز کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے کپیسٹی بلڈنگ بھی کی جائے گی۔ پراجیکٹ میں پنجاب کے پہلے ایکوا کلچر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینثر کا قیام شامل ہے۔شریمپ فارمنگ کیلئے کاشت کاری کے لیے غیر موزوں اور بنجر زمین استعمال میں لائی جائے گی۔فارمرز کی سہولت کے شریمپ فارمنگ کے لئے درکار میشنری اور آلات رینٹ پر فراہمی کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

 سینیٹرپرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، معاون خصوصی ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری وائلڈ لائف اینڈ فشریز،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ، ایڈیشنل آئی جی ساوتھ، کمشنر ڈی جی خان، ڈپٹی کمشنر، اے ڈی سی آر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔