اسلام آباد ہائیکورٹ کا شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کا سوالنامہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کا ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کا سوالنامہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےشہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کا سوالنامہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے شہید ذولفقار علی بھٹو یونیورسٹی کے خلاف طلبہ کی درخواستیں منظور کر لیں،جسٹس ارباب محمد طاہر نے طلبہ کی درخواستوں پر مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ یونیورسٹی ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان کل دن1 بجے کے بعد کرے، طلبہ کو نتائج کے اعلان سے پہلے سوالنامہ دیکھنے کا وقت دیا جائے، تفصیلی وجوہات پر مشتمل فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -