ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 8 ہزار میگا واٹ ہو گیا 

ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 8 ہزار میگا واٹ ہو گیا 
ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 8 ہزار میگا واٹ ہو گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گرمی کی شدت بڑھتے ہی ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بھی ساڑھے 8 ہزار میگاواٹ پر پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے  دعویٰ کیا کہ ملک بھر میں  بجلی کی    مجموعی پیداوار 18 ہزار 700 میگاواٹ کی سطح پربرقرار جبکہ  بجلی کی طلب 27 ہزار 200 میگاواٹ تک پہنچ گئی، یوں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے  8 ہزار میگاواٹ ہو گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہروں میں 12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں  18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔

 
 

مزید :

اہم خبریں -قومی -