پی سی بی نے وائٹ اور ریڈ بال کرکٹ کیلئے کوچز فائنل کر لیے

پی سی بی نے وائٹ اور ریڈ بال کرکٹ کیلئے کوچز فائنل کر لیے
پی سی بی نے وائٹ اور ریڈ بال کرکٹ کیلئے کوچز فائنل کر لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کی تقرری کیلئے انٹرویوز کے بعد پینل فائنل کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی جلد ہی کوچز کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وائٹ بال کرکٹ کیلئے جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن کو کوچ بنائے جانے کا امکان ہے، جبکہ ریڈ بال کرکٹ کیلئے آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی ٹیم کے کوچ ہوں گے،  پاکستان ٹیم آئرلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے مئی کے پہلے ہفتے میں روانہ ہو گی۔

مزید :

کھیل -