وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا جج کے اغواء کا نوٹس ، بحفاظت بازیابی کی ہدایت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا جج کے اغواء کا نوٹس ، بحفاظت بازیابی کی ہدایت
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا جج کے اغواء کا نوٹس ، بحفاظت بازیابی کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی وزیرستان کے مبینہ اغواء کا نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ نے آئی جی کو مبینہ طور پر مغوی جج کی بحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاکہ جج کو بازیاب کرانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں،اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ان کا کہناتھا کہ جج کا مبینہ اغوا انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔