پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں،شرجیل میمن 

پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار ...
پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں،شرجیل میمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی اداروں کیخلاف مہم چلا رہی ہے دوسری طرف ترلے کر رہی ہے،پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکیاں دے رہا ہے،اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی سے ثابت ہوا پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے عزائم دہشتگردانہ ہیں،ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے پہلے سوشل میڈیا پر بھی دہشتگردی کرتے رہے،پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہناتھا کہ گروہ بندی کا شکار پی ٹی آئی کے اندر مختلف بیانیے ہیں،اداروں کیخلاف مہم چلانے والے کس منہ سے اداروں سے مذاکرات کی بات کررہے ہیں،پی ٹی آئی اداروں کو سیاست میں دھکیل کر متنازعہ بنانا چاہتی ہے،شرجیل میمن نے کہاکہ شہریار آفریدی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کیسے عوام کو اداروں سے لڑواتے ہیں،بانی پی ٹی آئی کی جماعت اداروں کو تباہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔