پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے،یہ چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ ان کا ہتھیار بنے: رانا ثنااللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے،یہ چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ ان ...
پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے،یہ چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ ان کا ہتھیار بنے: رانا ثنااللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سوچ سیاسی نہیں، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر طے کرلیں ہر ادارہ اپنے آئینی کردار تک محدود رہے تو مسائل حل ہوجائیں گے، اگر ملک میں سیاسی استحکام آجائے تو کسی کو کیوں اعتراض ہوگا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ ہر چیز کا الزام ہم پر لگا رہے ہیں اور کہتے ہیں مذاکرات ان کے ساتھ کریں گے۔ یہ چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ان کا ہتھیار بنے اور یہ مسلط ہوجائیں۔
دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں ہی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رو¿ف حسن کا کہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لئے سوا سال سے کمیٹی بنائی ہوئی ہے مگر ان کی طرف سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

مزید :

قومی -