34 مقدمات کا اشتہاری لال محمد عرف لالو خاصخیلی پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

34 مقدمات کا اشتہاری لال محمد عرف لالو خاصخیلی پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت ...
34 مقدمات کا اشتہاری لال محمد عرف لالو خاصخیلی پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے) دہشتگردی سمیت سنگین نوعیت کے 34 مقدمات میں اشتہاری ملزم لال محمد عرف لالو خاصخیلی کو کنری کے نواحی علاقے میں درس درگاہ کے قریب پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ،ملزم کے قبضے سے ایک ریپیٹر اور سات کارتوس کے علاوہ دو موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے، ملزم کو زخمی حالت میں تعلقہ کنری ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ ملزم کے دیگر چار ساتھی موقع سے فرار ہوگئے جنکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،واضح رہے ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ اور سندھ پولیس نے ملزم کی گرفتاری پر دو لاکھ انعام مقرر رکھا تھا ،پولیس پارٹی میں ایس ایچ او کنری افتخار باجوہ، CIA پولیس انچارج خلیل کمہار اور دیگر شامل تھے۔