بانی پی ٹی آئی اور شا ہ محمود قریشی کی رہائی کیلئے عمرکوٹ میں احتجاجی مظاہرہ ،ریلی 

بانی پی ٹی آئی اور شا ہ محمود قریشی کی رہائی کیلئے عمرکوٹ میں احتجاجی مظاہرہ ...
بانی پی ٹی آئی اور شا ہ محمود قریشی کی رہائی کیلئے عمرکوٹ میں احتجاجی مظاہرہ ،ریلی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی آزادی کیلئے غوثیہ جماعت اور پی ٹی آئی نے احتجاجی ریلی نکالی، پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے مظاہرے سے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی مخدوم زین حسین قریشی نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان اور میرے والد مخدوم شاہ محمود قریشی کوسچائی اور اصولوں پرڈٹے رہنے کی سزا دی جاری ہے، مخدوم زین حسین قریشی نے کہا کہ ایک سازش کے تحت عمران خان کی حکومت گرائی گئی ، آج پی ٹی آئی کارکنوں، غوثیہ جماعت کے مریدین نے بڑی ریلی نکالی، ریلی کی قیادت تحریک انصاف کے سابق ایم این اے لال چند مالہی، امان اللہ سمون، اکبر پلی،ڈاکٹر علی نواز شاہانی نے کی ریلی تین تلوار سے پریس کلب تک نکالی گئی اور پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، اس موقع پر ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی مخدوم زین حسین قریشی نے کہاکہ عمران خان اور مخدوم شاہ محمود قریشی کوان کی ایمانداری، سچائی اور وطن سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے، ہمیں بار بار یہ احساس دلایا جاتا ہے کہ ہم ملک کے دشمن ہیں، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف منارٹی ونگ کے رہنمااور سابق رکن قومی اسمبلی لالچند مالہی نے کہاکہ عمران خان اور مخدوم شاہ محمود قریشی پرجھوٹے مقدمات بنائے گئے ،ایک سازش کے تحت حکومت مسلط کی گئی، عمران خان دور حکومت میں ملک ترقی کررہاتھا ، ہم پرامن لوگ ہیں ،ریلی سے اکبر پلی،لیکراج مل،ڈاکٹر علی نواز شاہانی نے بھی خطاب کیا،مظاہرین نے عمران خان اور مخدوم شاہ محمود قریشی کو جلد رہا کرنے کے حوالے سے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، شرکا نے عمران خان اور مخدوم شاہ محمود قریشی کی فوری رہائی کامطالبہ کیا۔