گندم خریداری کے معاملے پر ساری خردبینیں پنجاب پر ہی کیوں لگی ہوئی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

 گندم خریداری کے معاملے پر ساری خردبینیں پنجاب پر ہی کیوں لگی ہوئی ہیں؟ ...
 گندم خریداری کے معاملے پر ساری خردبینیں پنجاب پر ہی کیوں لگی ہوئی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا ہے کہ کیا گندم کی خریداری صرف پنجاب میں ہو رہی ہے؟

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ گندم خریداری کے معاملے پر ساری خردبینیں پنجاب پر ہی کیوں لگی ہوئی ہیں؟انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا گندم کی خریداری صرف پنجاب میں ہو رہی ہے؟ سندھ میں تو گندم کی خریداری فروری سے ہو رہی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ ہماری حکومت آتے ہی گندم خریداری کا مرحلہ آگیا، 3900 روپے من امدادی قیمت مقرر کی،وزیراعلیٰ پنجاب کا کسان پیکج آنے سے کسانوں کے 80 فیصد مسائل حل ہوجائیں گے۔