عمران خان کا شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ، منظوری دیدی

عمران خان کا شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ، منظوری ...
عمران خان کا شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ، منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کی منظوری دیدی ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق شہریار آفریدی کو وزیرمملکت داخلہ بنانے کا نوٹیفیکشن آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شہریار آفریدی کو وزارت داخلہ کے تمام امور دیکھنے کی ہدایت کردی ہے ۔ گزشتہ روز وزارت داخلہ حکام نے وزیراعظم کو داخلہ امور پر بریفنگ دی تھی جب کہ بریفنگ میں شہریار آفریدی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔