تحریک آواز حق کے زیر اہتمام بھارتی مظالم کیخلاف ریلی

تحریک آواز حق کے زیر اہتمام بھارتی مظالم کیخلاف ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) تحریک آواز حق کے کارکنان نے نہتے کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کے خلاف فوارہ چوک میں ریلی نکالی ریلی کی قیادت چیئرمین جاوید خان اور نائب صدر حاجی طاہر خان اور دیگر کررہے تھے جبکہ مظاہرین نے مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جاوید خان کا کہنا تھا کہ اقوام عالم کو کشمیر میں ہونے والے مظالم اور مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب کروانا ہے مودی نے آئین میں ترامیم کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آئین کو اپنی پرانی شکل میں بحال کرکے کشمیریوں کو اپنی ہی حالت میں کیا جائے اور نہتے مسلمانوں پر مظالم بند کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ اگر کشمیر کو اپنی پرانی حالت میں واپس نہ لایا گیا تو دو ایٹمی طاقتیں کی لڑائی سے خطہ بدترین شکل اختیار کرکے سارا دنیا متاثر ہوگا۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کا مسلے کا حل نکال دیا جائے اور اقوام عالم کو کشمیر کے مسلے میں ایک پیج لایا جاے