سائبان گروپ کے زیرِاہتمام قلعہ دیدار سنگھ میں چارجر کسان میلہ

    سائبان گروپ کے زیرِاہتمام قلعہ دیدار سنگھ میں چارجر کسان میلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)سائبان گروپ کے زیرِ اہتمام قلعہ دیدار سنگھ میں چارجر کسان میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں آٹھ سو سے زائد کسانوں نے شرکت کی۔جہانگیر چٹھہ زونل مینجر نے تقریب میں آنے والے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر ایگریکلچر لاہور شہزاد صابر اور ڈائریکٹر ایگریکلچر گوجرانوالہ چوہدری منیر احمد نے سائبان گروپ کی خدمات کو سراہا اور گورنمنٹ کی زرعی شعبہ میں ترویج اور کھادوں کی قیمتوں میں سبسڈی کے بارے میں کسانوں کو آگاہ کیا۔چیئرمین سائبان گروپ نے چارجر کسان میلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گندم کی جدید کاشت کے طریقہ کار کیلئے مفید معلومات فراہم کیں۔ارشد رضوی، ریجنل سیلز مینجر نے کسانوں کو گندم کے جدید طریقہ کاشت اور سائبان کے اسپرے پروگرام کے استعمال سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے بارے میں کسانوں کو آگاہ کیا۔کسان میلہ میں شرکاء کو انعامات سے نوازا گیا۔انعامات میں ٹریکٹر، موٹر سائیکل، اسپرے مشین، LEDاور دیگر بیش بہا قیمتی انعامات شامل تھے۔یہ تقریب کسان کی خوشحالی اور ملک میں امن و استحکام کی خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔