این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی چیلنج ، تحریک انصاف کی کس شخصیت نےچیلنج کیے ؟ جانیے
مانسہرہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے امیدوار اعظم سواتی نے مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے۔اعظم سواتی نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیےہیں ۔
"جیو نیوز " کے مطابق این اے 15 سے نواز شریف کے کاغذات پر اعتراضات پی ٹی آئی کے مقامی رہنما شاہد رفیق نے ریٹرننگ افسر کے پاس داخل کرائے۔درخواست گزار نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نےتاحیات نااہل قرار کر رکھا ہے اور متعلقہ ریٹرننگ آفیسر مجاز نہیں کہ وہ نواز شریف کو الیکشن کے لیےاہل قرار دیں۔
ریٹرننگ افسر حاجرہ سمیع نے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر سماعت کی جس میں دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔