پاکستان کی معاشی صورتحال بہتری کی جانب ہے‘ افتخار علی ملک

پاکستان کی معاشی صورتحال بہتری کی جانب ہے‘ افتخار علی ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار )سارک چیمبر آ ف کامر س اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ مو جودہ حالا ت میں پاکستان کی معاشی صورتحال بہتری کی جانب ہے تاہم ملک کے محب وطن صنعتکاروں اور تاجروں کو متحد ہو نے کی اشد ضرورت ہے جو ملکی معیشت کا پہیہ پٹری پر رواں رکھنے کی صلا حیت رکھتے ہیں۔ یو نائیٹڈ بزنس نے فیڈریشن میں جاری بادشاہت کے نظام کو ختم کر کے جمہوری عمل کی راہ ہموار کی اور آج فیڈریشن میں پہلی بار انتخابات کے ذریعے تاجروں و صنعتکاروں نے اپنے نمائندے چنے جس میں 95فیصد صنعتکاروں نے یو نائیٹڈ بزنس گروپ کو کامیاب کروایا جو اقتدار میں آتے ہی صنعتی شعبہ کو د ر پیش مسائل کی آواز حکو متی ایو انوں میں پہنچا نے اور ان کے حل کے لیے بھر پور کر دار ادا کر رہے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار یو نائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئر مین افتخارعلی ملک نے آل پاکستان آٹو الیکٹر یشنز ایسو سی ایشن کے نمائندوں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے آٹو الیکٹر یشز کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ اس مو قع پر فیڈریشن آف چیمبر آف کامر س کے وائس چیئر مین حمید اختر چڈھا، خیر پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر شبنم ظفر ،رحمت اللہ جاوید ،آل پاکستان آٹو الیکٹر یشنز ایسو سی ایشن کے صدر میاں محمد اعجاز نے بھی خطاب کیا ۔مقر رین کا کہنا تھا کہ آل پاکستان آٹو الیکٹر یشنز ایسو سی ایشن کے پلیٹ فارم سے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے سر گر م عمل رہیں گے اور در پیش مسائل کے ازالہ کے لیے فیڈریشن سے معاونت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ مقر رین نے یو نائیٹڈ بزنس گر وپ کے چیئر مین افتخار علی ملک کی صنعتی شعبہ میں گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ معیشت کی بہتری کے لیے صنعتکار اور تاجر برادری یو نائیٹڈ بزنس گروپ کی بھر پور حمایت کر ے گی۔
حلف برداری تقریب سے افتخار علی ملک اور شبنم ظفر سے حلف لینے والے عہدیداران میں آل پاکستان آٹو الیکٹر یشنز ایسو سی ایشن کے صدر میاں محمد اعجاز ، چیئر مین راجہ اعجاز کیا نی ، جنرل سیکر ٹری چوہدری ریا ض ، سینئر نائب صدر حامد نصیر ، نائب صدر محمد اسلم صدیق ، فنانس سیکر ٹری ار شد بیگ اور انفار میشن سیکر ٹری محمد عمران اکرام شامل ہیں ۔

مزید :

کامرس -