مظفر گڑھ: فیاض پارک میں جشن بہاراں‘ خواتین‘ بچوں کی بھرپور شرکت 

مظفر گڑھ: فیاض پارک میں جشن بہاراں‘ خواتین‘ بچوں کی بھرپور شرکت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ (نیوز رپورٹر‘ نامہ نگار) فیاض پارک میں جشن بہاراں کی تقریبات جاری ہیں، جشن بہاراں کے دوسرے روز خواتین، بچوں اور فیملیز کے لئے مختص کیا گیا تھا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرانجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ عوام کو ایک صحت مند تفریحی فراہم(بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)
 کرنا جہاں حکومت کا فرض ہے وہاں انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو صحت مند تفریحی کے مواقع فراہم کرے، جشن بہاراں میں بچوں، خواتین سمیت فیملیز کی بھر پر شرکت اس بات کو بین ثبوت ہے کہ مظفرگڑھ کی عوام نے جشن بہاراں کو سراہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات تسلسل سے جاری رہیں گی، مظفرگڑھ کی عوام کو تفریحی کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ تیسرے روز فیاض پار ک میں میلہ مویشیاں کا اہتمام کیا گیا ہے، اس طرح عوامی دلچسپی کے مختلف پروگرام بھی ترتیب دئیے گئے ہیں جس میں ڈرامے، میجک شو، پینٹنگ اور میوزیکل شو شامل ہے۔ جشن بہاراں میں سکولوں کے بچوں ٹیبلو، ملی نغمے، کشمیری نغمے، ڈرامے، میجک شو سمیت دیگر رنگا رنگ کے پروگرام پیش کئے، جشن بہاراں کی تقریب میں سکولوں کے طلبا و طالبات کے درمیان پینٹنگ کے مقابلے کرائے گئے، مختلف سکولوں کے بچوں نے پارک کی دیواروں پر پینٹنگ کی جس کو حاضرین نے بڑا سراہا، تقریبات میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ام کلثوم سیال نے سرانجام دئیے، جشن بہاراں کی تقریبات میں آج کے روز زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اپنی اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کی۔جشن بہاراں کے دوسرے روز رات کو آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا گیا۔
جشن بہاراں