وزیراعظم کی لاہور آمد‘تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں ‘دورہ منسوخ

وزیراعظم کی لاہور آمد‘تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں ‘دورہ منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)وزیراعظم کی لاہور آمد کے حوالے سے کی جانے والی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں دورہ منسوخ ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی جبکہ اس سلسلہ میں کی گئی سکیورٹی ریہرسل کے دوران غفلت کا مظاہرہ کرنے والے 3 اہلکاروں کو حوالات میں بند اورایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن کی سروس ضبط کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ہفتے کے روز سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کررہے تھے جس کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ توقع کی جا رہی تھی کہ وزیر اعظم پولیس سینٹرل آفس کے دورے کے دوران پولیس اہلکاروں کی ترقی کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے اور ان کے لئے مراعات کا اعلان کریں گے لیکن ان کے نہ آنے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ عین موقع پر دورہ منسوخ ہونے کی وجہ سے ان میں مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔وزیر اعظم کی لاہور آمد کے سلسلے میں کی گئی سکیورٹی ریہرسل کے دوران ایس پی سول لائن علی رضا نے مال روڈ پر ایس او پی کے برعکس ڈیوٹی کرنیو الے تین اہلکاروں کو تھانہ پرانی انارکلی کی حوالات میں بند کروا دیا۔ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن ملک مشتاق کو تاخیر سے آنے پر دو سال کی سروس ضبطگی جبکہ استنبول چوک میں تعینات اے ایس آئی کو معطل کردیا۔ ایس پی علی رضاکا کہنا تھاکہ ریہرسل کے دوران ایس او پی کی خلاف ورزی کرنیو الوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔